بھوربن کے پر فضا مقام پر کورٹ رپورٹرز کے لیے ٹریننگ ورکشاپ
مری بھوربن کے پر فضا مقام پر قدرتی نظاروں کے جھرمٹ میں کورٹ رپورٹرز کے لئے ٹریننگ ورکشاپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ مختلف سیشنز ، آوٹنگ، ہائیکنگ، کورٹ ٹرمینالوجیز سے آگاہی، ورکشاپ کا خصوصی حصہ رہے۔

بھوربن میں سی ایل ای پی کے زیر اہتمام کورٹ رپورٹز کے لیے ٹریننگ ورکشاپ میں برطانیہ میں کورٹ رپورٹنگ کا وسیع تجربہ رکھنے والے بیرسٹر رچرڈ ڈنبری (Richard Danbury) کے ساتھ زوم کے ذریعے دو گھنٹے کا سیشن ہوا۔

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر مشتاق احمد، بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی، بیرسٹر حیدر امتیاز، سنئیر صحافی مطیع اللہ جان اور پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے صدر امجد نذیر بھٹی نے بھی ورکشاپ میں خصوصی شرکت کی۔
ٹریننگ کے مختلف سیشنز میں کورٹ رپورٹنگ کے مختلف پہلووں پرگفتگو کی گئی اور کورٹ کی خاص ٹرمینالوجییز کے بارے میں بتایا گیا جس میں انٹرا کورٹ اپیل، ریگولر فرسٹ اور سیکنڈ اپیل، جبکہ ہائی پروفائل کیسز کو بھی زیر بحث لایا گیا۔
پینل ڈسکشن میں سینئر صحافی مطیع اللہ جان نے رپورٹنگ میں آنے والی جدت سے بھی آگاہ کیا اور خبردار کیا کہ رپورٹرز کو اس وقت کے لیے بھی تیار رہنا چاہیے جب کورٹ کی کارروائی بھی آن لائن ہوا کریں گی، ٹریننگ کے اختتام پر تمام کورٹ رپورٹرز میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔
سینیرز صحافی مطیع اللہ جان، ایڈوکیٹ عمر گیلانی، ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر ثاقب بشیر، جنرل سیکرٹری احتشام کیانی، فنانس سیکرٹری ذیشان سید، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر مشتاق احمد اور بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی کو شیلڈز پیش کی گئیں۔
ورکشاپ کے اختتام پر مری کے خوبصورت مقامات کی سیر بھی کی گئی، ہائیکنگ سے بھی صحافی محظوظ ہوئے اور بھوربن کے پر فضا مقام میں قیام کو صحافیوں نے تصاویر کے ذریعے محفوظ کیا۔

