باجوہ کو سی پیک اتھارٹی سے نکالنے کی وجہ چین کا دباؤ؟
پاکستان میں حکومت نے جنرل ریٹائرڈ عاصم باجوہ کو ہٹا کر خالد منصور کو سی پیک اتھارٹی کا چیئرمین لگا دیا ہے.
منگل کی شام وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نےعاصم سلیم باجوہ کی سی پیک کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے اتھارٹی کے نئے چیئرمین خالد منصور کا خیرمقدم کیا۔
منگل کو ایک ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ’میں عاصم سلیم باجوہ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے سی پیک کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی مستقل مزاجی اور لگاؤ سے بہت فائدہ ہوا۔‘
کسی حکومتی عہدیدار نے یہ نہیں بتایا کہ سابق جرنیل کو ہٹایا گیا یا انہوں نے استعفا دیا ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ عاصم باجوہ کی جگہ نیا چیئرمین پڑوسی ملک کی وجہ سے لگایا گیا.

