اہم خبریں پاکستان24 عالمی خبریں

لبنان کے عوام بیروزگاری اور بھوک سے نڈھال، پُرتشدد مظاہرے

اگست 5, 2021 2 min

لبنان کے عوام بیروزگاری اور بھوک سے نڈھال، پُرتشدد مظاہرے

Reading Time: 2 minutes

تاریخ کے بدترین معاشی بحران کے شکار لبنان میں ایک کے بعد دوسری حکومت کے ناکام ہونے پر عوام پُرتشدد مظاہرے کر رہے ہیں۔

لبنان کی ریڈ کراس کے مطابق بُدھ کو دارالحکومت بیروت میں مظاہروں کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم میں 84 افراد زخمی ہوئے۔

لبنان کے دارالحکومت میں بُدھ کی شام بیروت بندرگاہ دھماکے کا ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر ایک بڑے مظاہرے کا اہتمام کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ ایک سال قبل بیروت بندرگاہ کے ایک گودام میں ہونے والے خوفناک دھماکوں میں 200 سے زائد افراد ہلاک اور چھ ہزار 500 زخمی ہوگئے تھے۔

مظاہرین نے بیروت بندرگاہ پر ہونے والے دھماکوں کی وجوہات کے بارے میں حقیقت سامنے لانے اور اس کے ذمہ داروں کو قصور وار ٹھہرانے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرے میں کسی خاص جماعت کے پرچم دکھائی نہیں دیے۔

مظاہرے کے دوران تباہ کن دھماکے کے وقت ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے