پاکستان24

صحافی عامر میر اور ولاگر عمران شفقت کو ایف آئی اے نے اٹھا لیا

اگست 7, 2021 < 1 min

صحافی عامر میر اور ولاگر عمران شفقت کو ایف آئی اے نے اٹھا لیا

Reading Time: < 1 minute

لاہور سےمعروف صحافی عامر میر اور ولاگر اور صحافی عمران شفقت کو ان کے گھر سے نامعلوم افراد زبردستی اپنے ساتھ لے گئے ہیں.

سنیئر صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ ان کے بھائی عامر میر کا موبائل فون اور لیپ ٹاپ ایف آئی اہلکاروں نے چھین لیا اور ان کو اپنے ساتھ لے گئے.

حامد میر کے مطابق ان کو بھائی کے بارے میں پانچ گھنٹے بعد اطلاع دی گئی.


حامد میر نے مزید لکھا ہے کہ اس سے قبل ایک اور صحافی عمران شفقت کو بھی ایف آئی اے نے سنیچر کی صبح اٹھایا.

قبل ازیں لاہور سے کالم نگار بلال غوری اور ولاگر رضی دادا اور دیگر صحافیوں نے عمران شفقت کے اغوا کےحوالے سے ٹوئٹر پر اطلاع دی تھی.

سنیچر کی صبح صحافی اور ولاگر امداد علی سومرو نے سب سے پہلے عمران شفقت کے اغوا کی اطلاع ٹوئٹر پر شیئر کی.

انہوں نے لکھا کہ ‏سینئر صحافی وی لاگر سید عمران شفقت کو آج صبح لاہور میں ان کے گھر سے اٹھا لیا گیا ہے.
سوشل میڈیا پر ہزاروں صارفین اور صحافی ان گرفتاریوں کی مذمت کر رہے ہیں.

اینکر پرسن ندیم ملک نے لکھا ہے کہ : صحافت پر کبھی خوف کے ایسے سائے نہ تھے۔ ستم یہ کہ جن منتخب لوگوں کا فرض آزادی اظہار کا تحفظ ہے، وہی جبر، دباؤ کے ہتھیار آزمائیں۔
ندیم ملک کےمطابق ‏پاکستان کا مفاد اس میں نہیں کہ سوال پوچھنے والے کو اٹھا لیا جائے۔ڈرا، دھمکا کر خاموش کر دیا جائے۔‏عمران شفقت، عامر میر کی گرفتاری قابل مزمت ہے.

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے