کابل ایئرپورٹ پر راکٹ حملے، امریکی فوج کا انخلا آخری مرحلے ًیں
Reading Time: < 1 minuteکابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر متعدد راکٹ فائر کیے گئے تاہم امریکی دفاعی میزائل نظام نے حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق پیر کی صبح ہونے والے اس حملے کے حوالے سے ایک امریکی عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ’کابل ایئر پورٹ پر پانچ راکٹ فائر کیے گئے، اگرچہ یہ واضح نہیں ہے کہ تمام کو دفاعی نظام نے گرایا ۔‘
امریکی عہدیدار کے مطابق ’ابتدائی رپورٹس میں کسی امریکی کی ہلاکت کی نشاندہی نہیں کی گئی۔‘
یہ راکٹ ایسے وقت میں داغے کیے گئے ہیں جب امریکی فوجیوں کا انخلا مکمل ہونے میں 48 گھنٹے سے بھی کم وقت رہ گیا ہے۔
Array