پاکستان24 عالمی خبریں

افغانستان امریکی قبضے سے آزاد، طالبان کا ہوائی فائرنگ سے جشن

اگست 31, 2021 < 1 min

افغانستان امریکی قبضے سے آزاد، طالبان کا ہوائی فائرنگ سے جشن

Reading Time: < 1 minute

امریکہ کی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی افواج کا انخلا مکمل ہوگیا۔

سینٹرل کمانڈ نے تصویر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‏افغانستان سے امریکی فوج کے آخری ممبر 82 ویں ایئر بورن ڈویژن کے کمانڈر میجر جنرل ‘کرس ڈوناہو’ C-17 کارگو طیارے میں سوار ہورہے ہیں۔

دوسری جانب طالبان نے ملک کو امریکی قبضے سے آزاد کرانے پر شدید ہوائی فائرنگ کر کے جشن منایا ہے.

انخلا کی مایوس کن کوششوں کی نگرانی کرنے والے آخری امریکی فوجی پیر کی رات کو کابل ایئرپورٹ سے روانہ ہوئے، جس کے بعد انخلا مکمل ہو گیا ہے۔ تاہم اس نے امریکہ کی سپر پاور کی حیثیت پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد طالبان جنگجو تیزی سے ہوائی اڈے میں داخل ہوئے اور امریکہ کو دو دہائیوں بعد شکست دینے پر فتح کا جشن منایا اور ہوائی فائرنگ کی۔

نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق آخری امریکی فوجی طیارے سی 17 نے پیر کے روز مقامی وقت کے مطابق رات کے 11 بج کر 59 منٹ پر کابل انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پرواز بھری تھی۔

کابل ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والے آخری امریکی فوجی طیارے میں قائم مقام امریکی سفیر راس ولسن اور امریکی فوج کے 82 ویں ایئر بورن ڈویژن کے سربراہ بھی موجود تھے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے