نسوار کی قیمت میں سو فیصد اضافہ، ’اب تبدیلی آئے گی‘
Reading Time: < 1 minuteخیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں نسوار کی قیمتوں میں سو فیصد اضافہ کر دیا ہے۔
نسوار فروشوں نے نسوار کے پیکٹ کی قیمت 20 روپے مقرر کر دی ہے۔ قیمتوں میں اضافے کا معاہدہ منظر عام پر آیا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین تبصرے کر رہے ہیں۔
دیر میں ضلع بھر کے نسوار فروشوں نے کہا ہے کہ موجودہ مہنگائی کے دور میں نسوار دس روپے پیکٹ میں بیچنا ممکن نہیں رہا۔
نسوار فروشوں کے معاہدے کے مطابق نسوار پر تیار کرنے پر خرچ زیادہ آتا ہے اور دس روپے میں فروخت کرنا گھاٹے کا سودا ہے۔
سوشل میڈیا پر مہنگائی سے تنگ صارفین نے کہا ہے کہ اب تبدیلی آئے گی اور تحریک انصاف کے اولین حامی جو پختونخوا کے باشندے ہیں وہ اٹھ کھڑے ہوں گے۔
Array