اہم خبریں پاکستان24 عالمی خبریں

واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام ڈاؤن، ٹوئٹر پر رش

اکتوبر 4, 2021 < 1 min

واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام ڈاؤن، ٹوئٹر پر رش

Reading Time: < 1 minute

امریکی ٹیکنالوجی کے ملکیتی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز انسٹاگرام، واٹس ایپ اور فیس بک کی سروسز متاثر ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ملکوں سے سامنے آنے والی شکایات میں صارفین نے ایپلیکیشن اور ڈیسک ٹاپ دونوں سروسز میں اچانک پیدا ہونے والے مسائل کی نشاندہی کی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں فیس بک نے صارفین سے معذرت کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم باخبر ہیں کہ کچھ لوگوں کو ہماری ایپس اور پروڈکٹس تک رسائی میں مشکل پیش آ رہی ہے۔ ہم جلد ازجلد چیزوں کو معمول پر لانے کے لیے کوشاں ہیں۔‘

فیس بک کے جاری کردہ پیغام سے ملتے جلتے پیغامات انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی جانب سے بھی ٹوئٹر پر جاری کیے گئے۔

ویب سائٹس کے چلنے یا نہ چلنے کی سرگرمی رپورٹ کرنے والے پلیٹ فارم کے مطابق پاکستانی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے کے بعد محدود سے وقت میں 28 ہزار سے زائد افراد نے انسٹاگرام ڈاؤن ہونے کی شکایت کی ہے۔
ڈاؤن ڈیٹیکٹر پلیٹ فارم کے مطابق تینوں سوشل نیٹ ورکس کی سروس دنیا کے مختلف ملکوں میں متاثر ہوئی ہے۔

شکایات کی نوعیت واضح کرتے ہوئے پلیٹ فارم کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ 74 فیصد صارفین نے ویب سائٹ، 15 فیصد نے ایپلیکیشن اور 11 فیصد سے زائد نے سرور کنیکشن سے متعلق شکایت کی ہے۔

تینوں سوشل نیٹ ورکس کے ساتھ پیش آنے والے مسئلہ کی وجہ سے صارفین کہیں ایپس کی تمام سروسز اور کئی بیشتر سروسز استعمال کرنے سے قاصر ہیں۔

تینوں سروسز کے ساتھ مسائل کی شکایات سامنے آنے کے کافی دیر بعد فیس بک کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ وہ خرابی سے آگاہ ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے