پاکستان پاکستان24

تحریک انصاف حکومت کا پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ

اکتوبر 16, 2021 < 1 min

تحریک انصاف حکومت کا پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ریکارڈ تاریخی اضافہ کیا گیا ہے جس پر شدید عوامی ردعمل سامنے آ رہا ہے.

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 49 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 12 روپے 44 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

لائٹ ڈیزل 8 روپے 84 پیسے، مٹی کا تیل 10 روپے 95 پیسے اضافہ کردیا گیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نئے اضافے کے بعد ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت 137 روپے 79 پیسے ہوگئی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 134 روپے 48 پیسے ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے مہنگائی کو تحریک انصاف حکومت کا عوام پر ایٹمی حملہ قرار دیا ہے.

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے