افغانستان میں غیرملکی کرنسی کے استعمال پر پابندی عائد
افغانستان پر کنٹرول رکھنے والی طالبان انتظامیہ نے ملک بھر میں غیرملکی کرنسی کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔
طالبان حکام نے کاروباری افراد اور شہریوں سے کہا ہے کہ وہ مقامی کرنسی میں خریدو فروخت اور لین دین کریں۔
خیال رہے کہ طالبان کے کابل پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد امریکہ نے افغانستان کے اربوں ڈالر کے اثاثے اور زرمبادلہ کے ذخائر منجمد کر دیے تھے۔
افغانستان میں کاروباری افراد خرید و فروخت اور لین دین کے لیے امریکی ڈالر پر زیادہ انحصار کرتے ہیں۔

