اہم خبریں

عرب شکاریوں کی ویڈیو بنانے والا پاکستانی شہری قتل

نومبر 4, 2021 < 1 min

عرب شکاریوں کی ویڈیو بنانے والا پاکستانی شہری قتل

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے ساحلی شہر کراچی میں عرب شہریوں کو شکار سے منع کرنے اور ان کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے والے شہری ناظم الدین جوکھیو کی تشدد زدہ لاش ملی ہے.

پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین اس واقعہ پر سخت ردعمل ظاہر کر رہے ہیں.

پولیس نے نوجوان پر مبینہ تشدد کے بعد قتل کے الزام میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی جام اویس گہرام جوکھیو اور ان کے ملازمین کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مبینہ تشدد سے ہلاک ہونے والے نوجوان ناظم الدین کے لواحقین کا کہنا کہ اس نے چند غیر ملکی شکاریوں کو تلور کے شکار سے روکا تھا اور ان کی ویڈیو بنائی تھی جس کی وجہ سے اس کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

کراچی پولیس نے قتل کا مقدمہ ضلع ملیر کے میمن گوٹھ تھانے میں درج کیا ہے۔


مبینہ تشدد سے ہلاک ہونے والے نوجوان ناظم الدین کے بھائی افضل احمد جوکھیو نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا ہے کہ وہ سالار گوٹھ ضلع ملیر کے رہائشی ہیں اور گزشتہ روز کچھ غیر ملکی شہری تلور کے شکار کے سلسلے میں ان کے گاؤں آئے جس پر انھوں نے اور ان کے بھائی ناظم نے ان غیر ملکی شہریوں کو گاؤں میں شکار کرنے سے روکا اور ان کی ویڈیو بنائی جس کے بعد وہ غیر ملکی وہاں سے چلے گئے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے