کھیل

انڈیا کو ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں کون پہنچا سکتا ہے؟

نومبر 4, 2021

انڈیا کو ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں کون پہنچا سکتا ہے؟

انڈین کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مسلسل دو میچ ہارنے کے بعد اپنا پہلا میچ باآسانی جیت لیا اور افغانستان کو ایک بڑے مارجن سے شکست دی جس کے بعد کرکٹ کے شائقین اور انڈین کپتان وراٹ کوہلی ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچتے دیکھنا چاہتے ہیں.

انڈیا کو ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل تک کوالفائی کرنے کے لیے اب بھی دوسروں کو سہارے کی ضرورت ہے۔

افغانستان اور نیوزی لینڈ کے میچ میں دلچسپی اب اس لیے بھی بڑھ گئی ہے کیونکہ اس پر انڈیا کا بھی انحصار ہے۔ اگر افغانستان یہ میچ جیت جاتا ہے تو انڈیا کو سکاٹ لینڈ اور نمیبیا کے خلاف میچ میں بڑے مارجن سے میچ جیتنے ہوں گے۔

انڈیا کو سکاٹ لینڈ اور نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر سکور بورڈ پر بڑے اہداف رکھنا ہوں گے اور مدمقابل ٹیمو‌ں کو محدود رکھنا ہوگا.

انڈین سپنرز اور پاور ہٹر ہی اب آخری امید ہیں کہ وہ بقیہ دونوں میچز میں غیرمعمولی کارکردگی دکھا کر ناممکن کو ممکن کریں.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے