انگلینڈ کو ہرا کر بھی جنوبی افریقہ ورلڈکپ سے باہر
ٹی 20 ورلڈکپ کے اپنے آخری میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے انگلینڈ کو ہرانے والی جنوبی افریقہ کی ٹیم ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی نہ کر سکی۔
افریقی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 189 رنز سکور کیے اور انگلش کھلاڑیوں کو مقررہ 20 اوورز میں 179 رنز تک محدود رکھ کر میچ دس رنز سے جیت لیا۔
تاہم اس کارکردگی کے باوجود آسٹریلوی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔
ٹی 20 ورلڈکپ کے گروپ ون میں انگلینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ نے اپنے پانچ میچوں میں سے چار، چار میچز جیتے۔
نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے گروپ میں انگلش ٹیم پہلے، آسٹریلیا دوسرے اور جنوبی افریقہ تیسرے نمبر پر رہی۔

