عالمی خبریں

انڈین پولیس کو مسلمانوں کے خلاف ’جعلی خبریں‘ پھیلانے والوں کی تلاش

نومبر 7, 2021

انڈین پولیس کو مسلمانوں کے خلاف ’جعلی خبریں‘ پھیلانے والوں کی تلاش

انڈیا میں پولیس 100 ایسے سوشل میڈیا اکاؤنٹس چلانے والے افراد کی تلاش ہے جن پر الزام ہے کہ وہ ملک کے شمال مشرق میں مساجد پر حملوں کے بعد ’فیک نیوز‘ یا ’جعلی خبریں‘ پھیلانے میں ملوث ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ ماہ انڈیا کی ریاست تریپورہ میں ہندو قوم پرست دائیں بازو کے ایک گروپ کی ریلی کے دوران کشیدگی شروع ہوئی تھی۔

ریلی کے بعد تریپورہ میں چار مساجد اور کئی مسلمان شہریوں کے گھروں پر حملے کیے گئے تھے۔

یہ حملے ایسی خبریں پھیلانے کے نتیجے میں کیے گئے جن میں کہا گیا تھا کہ بنگلہ دیش میں مسلمانوں نے کئی ہندو عبادت گاہوں کو جلا دیا ہے۔

گذشتہ ماہ ہونے والے حملوں نے ریاست کو ہائی الرٹ پر ڈال دیا تھا۔ سیکورٹی فورسز کو مساجد پر تعینات کر دیا گیا تھا جبکہ پولیس نے چار افراد سے زیادہ کے اجتماع پر پابندی لگا دی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق جعلی خبروں، تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے مختلف مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان نفرت کو ہوا دے کر تشدد کی جانب مائل کیا گیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے