دنیا کے 43 ملکوں میں ساڑھے چار کروڑ قحط کا شکار
اقوام متحدہ کے خوراک کے ادارے ڈبلیو ایف پی نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں بھوک کی شدید لہر کے باعث 43 ممالک میں قحط کے دہانے پر موجود افراد کی تعداد ساڑھے چار کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔
خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ورلڈ فوڈ پروگرام نے کہا ہے کہ تنازعات، موسمیاتی تبدیلی اور کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے بھوکے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

