امریکی صحافی کو میانمار میں 11 برس قید کی سزا
فوجیوں کے کنٹرول میں ایشیائی ملک میانمار میں ایک امریکی صحافی کو گیارہ برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
ڈینی فِنسٹر نامی امریکی صحافی فرنٹیئر میگزین سے منسلک ہیں اور ان کو بغاوت پر اکسانے کے الزام میں رواں سال مئی میں حراست میں لیا گیا تھا۔
فرنٹیئر میگزین کے چیف ایڈیٹر کے مطابق فنسٹر پر الزامات ان کے سابق ادارے میانمار ناؤ کے لیے کام کرنے پر لگائے گئے تھے تاہم ان کا مؤقف ہے کہ وہ آن لائن میانمار ناؤ کو گزشتہ برس چھوڑ گئے تھے۔
فنسٹر کو میانمار چھوڑتے وقت ایئرپورٹ سے حراست میں لیا گیا تھا۔

