اہم خبریں عالمی خبریں

سوڈانی فوج کی فائرنگ، جمہوریت کے حامی تین مظاہرین ہلاک

نومبر 13, 2021 < 1 min

سوڈانی فوج کی فائرنگ، جمہوریت کے حامی تین مظاہرین ہلاک

Reading Time: < 1 minute

سوڈان میں فوجی حکومت کے خلاف ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا ہے. مظاہرین پر فوجیوں کی فائرنگ سے کم از کم 3 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرزکے مطابق خرطوم میں سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا اور فائرنگ کی.

سوڈانی ڈاکٹرز کی سینٹرل کمیٹی کا کہنا ہے کہ دارالحکومت خرطوم کے جڑواں شہر اُمدرمان میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے کم از کم تین افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 38 افراد زخمی ہو گئے۔
گزشتہ ایک ماہ سے جرنیلوں کی بغاوت کے خلاف عوامی احتجاج جاری ہے جس میں فوجیوں کی فائرنگ سے اب تک 17 شہری مارے جا چکے ہیں.

عینی شاہدین نے بتایا کہ انہیں گولیوں کی آواز سنائی اور خون میں لت پت زخمیوں کو ہسپتال لے جاتے ہوئے دیکھا۔

یہ مظاہرے اقتدار پر قبضہ کرنے والے جنرل عبدالفتح البرہان کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہیں جنہوں نے پیر کو وزیر اعظم عبداللہ ہمدوک کو اقتدار سے بے دخل کر کے ان کی حکومت کا خاتمہ کردیا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے