این اے 133 لاہور ضمنی انتخاب، ن لیگ کی شائستہ ملک کامیاب
پاکستان کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 133 لاہور کے ضمنی انتخاب میں ن لیگ کی شائستہ ملک کامیاب قرار پائی ہیں۔
ریٹرننگ آفیسر کو 254 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج موصول ہو گئے جن کے مطابق مسلم لیگ ن کی شائستہ پرویز ملک 46811ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔
پیپلز پارٹی کے امیدوار اسلم گل 32313 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 133 میں کل 10 امیدوار مقابلے میں تھے آٹھ کی ضمانت ضبط ہو گئی۔

