پاکستان

بلوچستان میں گولیوں سے چھلنی پانچ لاشیں، مارے جانے والے کون؟

دسمبر 8, 2021

بلوچستان میں گولیوں سے چھلنی پانچ لاشیں، مارے جانے والے کون؟

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پانچ افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں ملی ہیں۔

پولیس کے مطابق لاشیں ضلع پنجگور کے علاقے گچک سے ملیں اور ان پانچوں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔

ہلاک ہونے والے افراد میں پنجگور کے علاقے شبتان کے رہائشی دو بھائی حمزہ اور امان جان بھی شامل ہیں جبکہ دیگر تین افراد کی شناخت شعیب، خلیل اور داؤد کے نام سے ہوئی۔

ورثا کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد ایک روز قبل شکار کے لیے گئے تھے۔

ان افراد کے قتل کی ذمہ داری کالعدم بلوچ ری پبلکن آرمی نے قبول کی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے