نیا ویریئنٹ اومیکرون پاکستان پہنچ گیا، پہلا کیس کراچی میں
پاکستان کے ساحلی شہر کراچی میں کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ اومی کرون کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔
جمعرات کو صوبہ سندھ کے محکمہ صحت نے میڈیا کو بتایا کہ ’اومیکرون وائرس بیرون ملک سے کراچی آئی ہوئی خاتون میں پایا گیا ہے۔‘
صوبائی محمکہ صحت کے مطابق اومیکرون کا یہ کیس کراچی کے آغا خان ہسپتال سے رپورٹ ہوا ہے۔
آغا خان ہسپتال سے موصول معلومات کے مطابق خاتون کی عمر 65 سال ہے۔
Karachi (08-12-21): Minister for Health and Population Welfare, Sindh, Dr. @AzraPechuho's statement on the suspected case of Omicron. A genomic study is being conducted which will confirm the exact variant but for now getting both doses of the vaccine is the best precaution. pic.twitter.com/24wi7MwXlR
— Health and Population Welfare Department, Sindh (@SindhHealthDpt) December 9, 2021
محکمہ سندھ یہ پتہ لگانے کی کوشش کر رہا ہے کہ آیا وائرس خاتون میں پہلے سے موجود تھا یا کراچی میں کسی سے منتقل ہوا ہے۔
دوسری جانب کورونا وائرس کی ویکسین بنانے والی بڑی دواساز کمپنیوں بائیو این ٹیک اور فائزر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی تین خوراکیں اومیکرون ویریئنٹ کے خلاف مؤثر ہوں گی۔
بائیو این ٹیک اینڈ فائزر کے مطابق ویکسین کی دو خوراکیں اومیکرون ویریئنٹ کے خلاف شاید مؤثر نہ ہوں تاہم تیسری خوراک مؤثر ہو سکتی ہے۔
ابتدائی تحقیق کے مطابق ویکسین شدہ افراد کے خون کے سیرم سے ظاہر ہوا ہے کہ تیسری خوراک نے بھی اومی کرون کے خلاف اتنی ہی اینٹی باڈیز پیدا کیں جتنی ابتدائی ویریئنٹ کے خلاف دوسری خوراک نے پیدا کی تھیں۔

