ساتھی طالب علم کا قتل کرنے والے 20 بنگالی طلبا کو سزائے موت
بنگلہ دیش میں ایک عدالت نے ساتھی طالب علم کو بدترین تشدد کے بعد قتل کرنے کے الزام میں 20 طلبا کو سزائے موت اور پانچ کو قید کی سزا سنائی ہے۔
سنہ 2019 میں سوشل میڈیا پر حکومت پر تنقید کرنے والے ایک طالب علم کو ساتھی طلبا نے تشدد کے بعد ہلاک کر دیا تھا۔
نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق 21 سالہ طالب علم ابرار فہد نے وزیراعظم حسینہ واجد کے انڈیا کے ساتھ پانی کے معاہدے پر تنقید کرتے ہوئے فیس بک پر پوسٹ لکھی تھی جس کے چند گھنٹے بعد ان کی نعش ہوسٹل سے ملی تھی۔
انہیں 25 طلبا نے کرکٹ بیٹ اور دیگر اشیا سے چھ گھنٹے تک مارا پیٹا تھا۔ یہ طلبا حکمران جماعت عوامی لیگ کے طلبہ ونگ کے ارکان تھے۔

