پاکستان

’گوادر کو حق دو‘ تحریک کے دھرنے کے گرد پولیس کا گھیراؤ

دسمبر 9, 2021

’گوادر کو حق دو‘ تحریک کے دھرنے کے گرد پولیس کا گھیراؤ

’گوادر کو حق دو‘ تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان نے کہا ہے کہ پولیس ان کو گرفتار کرنے کے لیے آگے بڑھ رہی ہے تاکہ جمعے کی ریلی کو روکا جا سکے۔

خیال رہے کہ 15 نومبر سے گوادر کے پورٹ روڈ پر جاری دھرنے میں ہزاروں افراد شریک ہیں جن کی حمایت میں گزشتہ ہفتے سینکڑوں خواتین نے بھی احتجاجی ریلی نکالی جسے شہر کی تاریخ میں خواتین کی سب سے بڑی ریلی قرار دیا گیا۔

تحریک کے سربراہ نے کہا کہ پولیس ان کو گرفتار کر کے جمعے کی تاریخی ریلی کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہے۔

‏”مجھے گرفتار کر لیں، تحریک پھر بھی جاری رہے گی۔ گوادر کا بچہ بچہ اسے جاری رکھے گا۔“

‏ان کا کہنا تھا کہ ”اہل گوادر کو میری ہدایت ہے کہ پرامن رہیں، اپنے حقوق سے کسی صورت پیچھے نہ ہٹیں، گرفتاری کی صورت میں ہر حال میں حق دو تحریک جاری رکھیں۔“

یاد رہے کہ خواتین کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے طالبہ نفیسہ بلوچ نے کہا تھا کہ ’ہم گوادر کی مائیں اور بہنیں مولانا ہدایت الرحمان کو ڈرانے والوں کو یہ بتا دینا چاہتی ہیں کہ وہ ایک فرد نہیں ہیں بلکہ گوادر اور مکران کے مظلوم عوام کی آواز ہیں۔‘

اگرچہ حکومت نے گوادر کو حق دو تحریک کے چار مطالبات کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کیے ہیں لیکن دھرنے کے شرکاء ان پر عملدرآمد کے حوالے سے مطمئن نہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے