پاکستان

نہتے فوٹوگرافر پر رینجرز کا تشدد، یہ بہادری نہیں جناب

دسمبر 10, 2021

نہتے فوٹوگرافر پر رینجرز کا تشدد، یہ بہادری نہیں جناب

کراچی میں انگریزی زبان کے روزنامے ڈان سے وابستہ سینیئر فوٹوگرافر فیصل مجیب پر رینجرز کے جوانوں کے تشدد کی ویڈیو وائرل ہے۔

جمعرات کو فیصل مجیب ایم کیو ایم کے سابقہ ہیڈکوارٹر نائن زیرو کے نزدیک پارٹی کی یادگار شہدا پر منعقدہ ایک تقریب کی کوریج کر رہے تھے جب ان کو سندھ رینجرز کے اہلکاروں نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

ٹوئٹر پر سینیئر صحافیوں نے تشدد کی ویڈیو شیئر کر کے فوجی حکام سے سوالات کیے ہیں۔

اینکر پرسن حامد میر نے لکھا کہ اس ویڈیو میں نہتے شہری کے خلاف سپاہی کے غصے کو دیکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بہادری نہیں بلکہ کچھ اور ہے۔


صحافی منیر احمد نے جواب میں طنز کرتے ہوئے لکھا کہ حامد میر بھائی، مثبت پہلو بھی دیکھ لیا کریں۔ یہ بھی دیکھیں کس مہارت سے دوڑتے ہوئے رینجرز والا تشدد کر رہا ہے۔ اک نشانہ خطا نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس رینجرز والے کو بھی داد دیں جس نے خوبصورتی سے بندوق تھام رکھی ہے۔ دنیا میں اتنی مہارت سے وردی والے مارتے ہیں تو بتائیں۔ اس بات کا تو کریڈٹ دیں نا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے