پاکستان

لاپتہ پولیس اہلکار پر سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ، گرفتار

دسمبر 14, 2021

لاپتہ پولیس اہلکار پر سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ، گرفتار

اسلام آباد پولیس کے دو ہفتے سے لاپتہ اہلکار پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے مقدمہ درج کر کے گرفتاری ظاہر کی ہے۔

پیر کو درج کیے گئے مقدمے کے مطابق ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس کے اہلکار کو حساس انکوائری کی معلومات افشاں کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

گرفتار پولیس اہلکار کے خلاف ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

مقدمے کے مطابق پولیس اہلکار نے انکوائری تفصیلات غیر ملکی سفارت کار/ایجنٹ کو فراہم کیں۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ خفیہ اطلاع پر اے ایس آئی ظہور احمد کو ایف آئی اے سی ٹی ڈبلیو نے گرفتار کیا۔

ایف آئی آر کے مطابق اے ایس آئی نے غیر ملکی سفارت کار/ایجنٹ سے جناح ایونیو پر ملاقات کی اور اہم راز فراہم کرنے پر رشوت بھی وصول کی۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزم کے قبضے سے رقم، دو موبائل فون، دو یو ایس بیز، لیپ ٹاپ بھی برآمد کیے گئے۔

خیال رہے کہ پولیس اہلکار گزشتہ ماہ نومبر کی 29 تاریخ سے لاپتہ تھا اور اس حوالے سے اُس کے کزن نے مقدمے کی اندراج کی درخواست بھی جمع کرائی تھی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے