پاکستان

بنی گالہ کے خرچے، حکومت کا وجیہہ الدین کے خلاف مقدمے کا اعلان

دسمبر 16, 2021

بنی گالہ کے خرچے، حکومت کا وجیہہ الدین کے خلاف مقدمے کا اعلان

پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ذات پر لگائے گئے الزامات پر کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ’وزیراعظم کی ذات پر جو الزامات لگائے جارہے ہیں اس پر کارروائی کریں گے۔‘

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ’حکومت نے جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین احمد کے خلاف فوجداری ہتک عزت کا کیس دائر کرنے کا فیصلہ کیاہے۔‘
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین احمد نے الزام لگایا تھا کہ جہانگیر ترین بنی گالہ کے اخراجات کے لیے عمران خان کو 50 لاکھ روپے ماہانہ دیتے تھے۔‘

ان کے مطابق ’عمران خان نے سرکاری خزانے پر کبھی بوجھ نہیں ڈالا، جہانگیر ترین نے بھی جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کے الزامات کی تردید کر دی ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’وزیراعظم عمران خان نے جس شخص پر احسان کیا اس نے اُن کی ذات پر حملہ کیا۔‘

وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق ’بدقسمتی سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر کسی کی عزت نفس کا خیال نہیں رکھا جاتا، بنی گالہ کے اخراجات اور وزیراعظم کی عائلی زندگی کے بارے میں جھوٹ بولا گیا۔‘

فواد چوہدری نے کہا کہ ’میڈیا میں پگڑیاں اُچھالنے کا سلسلہ اب بندہونا چاہیے۔ اظہار رائے کی آزادی سے متعلق ملک میں نہ کوئی قانون ہے اور نہ ہی اس پر عمل درآمد کیا جاتا ہے۔‘

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ’آئین کے آرٹیکل 9 پر عمل درآمد کرانا لازمی ہے۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے