پاکستان24

اسلامی تعاون تنظیم کا افغانستان پر اجلاس، فنڈ کے قیام پر غور

دسمبر 19, 2021 2 min

اسلامی تعاون تنظیم کا افغانستان پر اجلاس، فنڈ کے قیام پر غور

Reading Time: 2 minutes

افغانستان کی تشویش ناک معاشی صورتحال اور وہاں پیدا ہوتے انسانی بحران پر اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب میں سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ عالمی ادارے افغان عوام کی مدد کے لیے آگے بڑھیں۔

اتوار کو اسلام آباد میں سعودی عرب کی جانب سے بلائے گئے اجلاس میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ ’افغانستان میں انسانی بحران پورے خطے کے استحکام کو متاثر کرے گا۔‘

اجلاس میں 70 ملکوں کے نمائندہ وفود شرکت کر رہے ہیں جو افغانستان کے لیے ٹرسٹ فنڈ قائم کرنے پر غور کریں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ’افغان عوام کو درپیش انسانی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔‘
سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ’افغانستان کو درپیش مسائل کے حل کے لیے خود افغان عوام کو آگے بڑھنا ہوگا۔‘
انہوں نے افغانستان کے مسائل کے حل کے لیے عالمی برادری سے کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔
’اس بات کی ضمانت ہونی چاہیے کہ دہشت گرد اور انتہا پسند تنظیمیں افغانستان کی سرزمین کو استعمال نہ کریں۔‘
وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے امید ظاہر کی ہے کہ افغانستان کی مدد کے لیے رکن ممالک کوئی واضح لائحہ عمل طے کریں گے۔
انہوں نے توجہ دلائی کہ سعودی عرب سے افغانستان کی امداد کے لیے بری اور فضائی پل قائم کیا گیا ہے۔
اتوار کو اجلاس سے قبل پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے حوالے سے پاکستان کا کردار مثبت اور تعمیری رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن اور استحکام پاکستان کے مفاد میں ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے