پاکستان

سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر شبلی فراز پر حملہ، ڈرائیور زخمی

دسمبر 19, 2021

سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر شبلی فراز پر حملہ، ڈرائیور زخمی

پاکستان کے وفاقی وزیر برائے اطلاعات چوہدری فواد حسین کے مطابق اطلاعات ہیں کہ وفاقی وزیر شبلی فراز پر کوہاٹ جاتے ہوئے درہ آدم خیل کے مقام پر فائرنگ کی گئی۔

چوہدری فواد حسین نے کہا کہ خدا کا شکر ہے وہ حملے میں محفوظ رہے۔
وفاقی وزیر کے مطابق بدقسمتی سے ڈرائیور شدید زخمی ہیں جن کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ، اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

دوسری جانب ڈی پی او کوہاٹ نے کہا ہے کہ شبلی فراز کی گاڑی ہر کوئی فائرنگ نہیں ہوئی بلکہ درہ آدم خیل میں فاٹا انضمام کے خلاف مشتعل مظاہرین کے پتھراؤ سے ان کے گاڑی کی ونڈ سکرین ٹوٹی اور ڈرائیور زخمی ہوا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے