پاکستان

اسلام آباد میں نئی بس سروس، کن روٹس پر چلے گی؟

دسمبر 22, 2021

اسلام آباد میں نئی بس سروس، کن روٹس پر چلے گی؟

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نئی بس سروس شروع کی جا رہی ہے۔

بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ اسلام آباد کے تین روٹس پر بس سروس شروع کی جائے گی۔

وزارت داخلہ کے تحریری جواب کے مطابق سواں انٹرچینج سے فیصل مسجد تک بس سروس چلے گی جبکہ نئی بسوں کا دوسرا روٹ ترنول ریلوے اسٹیشن سے پشاور موڑ انٹرچینج تک ہوگا۔

بارہ کہو تا فیض احمد فیض انٹر چینج تک بھی بس سروس چلے گی۔

وزارت داخلہ کے مطابق ابتدائی طور پر ان روٹس پر 29 بسیں چلیں گی۔

وزارت داخلہ نے قومی اسمبلی کو آگاہ کیا ہے کہ پاکستان کی مرد آبادی 48.5 فیصد جبکہ خواتین کی آبادی 51.5 فیصد ہے اور نادرانے اب تک 84.28 ملین خواتین کو رجسٹر کیا ہے۔

تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ نادرا کے تمام رجسٹریشن مراکز میں جمعہ کو "خواتین کے دن” کے طور پر مناتے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے