’اگر طالبان سے بات ہو سکتی ہے تو الطاف حسین سے کیوں نہیں‘
حکمران جماعت تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ اگر طالبان سے بات ہو سکتی ہے تو متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین سے کیوں نہیں کی جا سکتی۔
کراچی میں مہاجر کلچرل ڈے پر منعقد ایک تقریب سے خطاب میں عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ پاک فوج سن لے کہ کراچی کے مہاجر ہی غزوہ ہند میں اس کا ساتھ دیں گے۔
انہوں نے جوشِ خطابت میں کہا کہ مہاجر پاک فوج کے ساتھ غزوہ ہند میں شریک ہو کر انڈیا فتح کریں گے اور پھر واپس آئیں گے۔
عامر لیاقت نے کمیونٹی کے نوجوانوں کو مخاطب کر کے کہا کہ ’مت بھولنا اس کو جس نے تمہیں نظریہ دیا ہے۔ اگر طالبان سے بات ہو سکتی ہے تو الطاف حسین سے بھی بات ہو سکتی ہے۔‘
Full speech of @AamirLiaquat where he called for dialogue with Muhajir leader Altaf Hissain since amnesties and NROs are being offered to Taleban and other violent groups https://t.co/zLTj5JphTU pic.twitter.com/BfOvQBcqq5
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) December 24, 2021
تقریب کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد رات گئے ایک ویڈیو پیغام میں عامر لیاقت نے اپنے خطاب کی وضاحت کرنے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ ’سب سے بات ہو رہی ہے تو پھر الطاف حسین سے بھی کر لیجیے۔ میں تو عمران خان کا کھلاڑی ہوں انہوں نے سچ بولنا سکھایا ہے۔‘

