پاکستان

امریکی خاتون وجیہہ سواتی پاکستان میں قتل: پولیس

دسمبر 25, 2021

امریکی خاتون وجیہہ سواتی پاکستان میں قتل: پولیس

راولپنڈی پولیس کی ناقص تفتیش کی وجہ سے پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کو اغوا کے بعد مبینہ طور پر سابق شوہر نے قتل کر دیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے 15 اکتوبر کو اغوا کی گئی امریکی شہری کی بازیابی کے لیے پولیس کی تفتیش پر یکم دسمبر کو برہمی کا اظہار کیا تھا.

ذرائع کے مطابق پولیس نے دو ماہ تک مقدمے میں نامزد ملزم کی گرفتاری التوا میں رکھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار سابق شوہر نے تفتیش کے دوران قتل کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم کو امریکی سفارت خانے کے دباؤ پر گرفتار کیا گیا تھا۔

گرفتار ملزم رضوان حبیب چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش گزشتہ شب آر پی او راولپنڈی کے سامنے مغوی سابق اہلیہ کے قتل کا انکشاف اور اعتراف کیا۔

ملزم نے دوران تفتیش سابق اہلیہ کے پاکستان آمد کے روزہی قتل کرنے اور والدسمیت ذاتی ملازم کی معاونت کا اعتراف کیا۔

ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ اہلیہ کو قتل کے بعد لاش ہنگو میں دفنائی گئی جس کے بعد پولیس ٹیمیں مقتولہ امریکی خاتون کی لاش برآمدگی کے لئے ہنگوروانہ کر دی گئیں،

ملزم نے اہلیہ کے قتل کے بعد واقعہ کا رخ تبدیل کرنے کے لئے خود ہی وجہیہ سواتی کے لاپتہ ہونے پر پولیس سے تلاش میں مدد کی تحریری درخواست تھانہ مورگاہ میں دی تھی۔

ملزم رواں سال مارچ میں بھی مقتولہ کے اغواء کے مقدمہ کا مدعی تھا تاہم تفتیش میں وجہیہ سواتی کا اغوا ثابت نہیں ہوا تھا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے