پاکستان

بجلی کے کھمبے سے ٹرک ٹکرا گیا، چار زخمی

دسمبر 30, 2021

بجلی کے کھمبے سے ٹرک ٹکرا گیا، چار زخمی

پشاور کے علاقے سربند میں مال بردار ٹرک بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں کرنٹ لگنے سے چار افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق چاروں افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ان پر بجلی کی تاریں گری تھیں.

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ پشاور کے سربند علاقے میں ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کھمبے سے ٹکرایا جس کے بعد بجلی کی لائن گر گئی۔

پولیس حکام کے مطابق تھانہ سر بند کی حدود میں ایک ٹرک بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہوا ہے جس سے چار افراد جہانگیر ولد شیدا سکنہ مریم زئی، عالمزیب ولد زری شاہ سکنہ سربند، گل مرجان ولد خان گل سکنہ اچینی اور عبدالباسط ولد ماصل خان سکنہ سربند زخمی ہوئے ہیں.

چاروں افراد کو ابتدائی طبی امداد کی خاطر حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے