آسٹریلوی سپریم کورٹ کا فیصلہ آ گیا، ویکسین سے انکاری جوکووچ ہار گئے
Reading Time: < 1 minuteعالمی وبا کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے سے انکار کرنے والے ٹینس کے عالمی نمبر ون کھلاڑی نوواک جوکووچ آسٹریلیا سے ڈی پورٹ کیے جانے کے خلاف عدالتی جنگ ہار گئے ہیں۔
اتوار کو آسٹریلیا کی وفاقی عدالت کے تین ججز نے متفقہ طور پر جوکووچ کی آسٹریلین اوپن کھیلنے کے لیے میلبورن میں قیام کی درخواست مسترد کر دی۔
آسٹریلوی حکومت نے سربیا کے کھلاڑی کو ویکسین نہ لگانے پر ملک میں قیام کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے ان کا ویزہ منسوخ کر دیا تھا۔
Array