آسٹریلوی سپریم کورٹ کا فیصلہ آ گیا، ویکسین سے انکاری جوکووچ ہار گئے
عالمی وبا کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے سے انکار کرنے والے ٹینس کے عالمی نمبر ون کھلاڑی نوواک جوکووچ آسٹریلیا سے ڈی پورٹ کیے جانے کے خلاف عدالتی جنگ ہار گئے ہیں۔
اتوار کو آسٹریلیا کی وفاقی عدالت کے تین ججز نے متفقہ طور پر جوکووچ کی آسٹریلین اوپن کھیلنے کے لیے میلبورن میں قیام کی درخواست مسترد کر دی۔
آسٹریلوی حکومت نے سربیا کے کھلاڑی کو ویکسین نہ لگانے پر ملک میں قیام کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے ان کا ویزہ منسوخ کر دیا تھا۔

