اہم خبریں متفرق خبریں

چینی کارکنوں پر دہشت گرد حملہ، پاکستان کی 11 کروڑ ڈالر دینے کی منظوری

جنوری 22, 2022 < 1 min

چینی کارکنوں پر دہشت گرد حملہ، پاکستان کی 11 کروڑ ڈالر دینے کی منظوری

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے اپنے ملک میں دہشت گرد حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے چینی کارکنوں کے اہلخانہ کو 11 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ادا کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

یہ فیصلہ پاکستان کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں جمعے کو کیا گیا۔

کمیٹی نے ایک سرکاری کمپنی کے 56 فیصد شیئر برطانیہ کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ برطانیہ نے اس پراجیکٹ کے لیے 14 برس قبل گرانٹ دی تھی جس کو اب حصص میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت وزیر خزانہ شوکت ترین نے کی۔

اجلاس کے بعد جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا کہ کمیٹی نے بحث ومباحثے اور چین کے ساتھ تعلقات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومتی سطح پر خیرسگالی کے جذبے کے اظہار کے طور پر چینی کارکنوں کے لیے 11 کروڑ 60 لاکھ ڈالر دینے کی تجویز کی منظوری دی۔

خیال رہے کہ پاکستان کی حکومت دہشت گرد حملوں میں مارے جانے والے کسی بھی چینی شہری کو قانون کے تحت معاوضہ ادا کرنے کی پابند نہیں ہے۔

صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے کوہستان میں داسو ہائیڈرو پراجیکٹ کی سائٹ پر کام کرنے والے چینی کارکنوں پر دہشت گرد حملے کے بعد پاکستان اور چین کے تعلقات میں سرد مہری کا عنصر در آیا تھا اور اس واقعے پر چین کی حکومت نے سخت ردعمل ظاہر کیا تھا۔

گزشتہ برس جولائی میں کیے گئے اس حملے میں دس چینی کارکن ہلاک اور 26 زخمی ہوگئے تھے.

اس حملے کے کچھ عرصے بعد پاکستان میں سی پیک اتھارٹی کے سربراہ سابق جرنیل عاصم سلیم باجوہ کو عہدہ چھوڑنا پڑا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے