اہم خبریں عالمی خبریں

منی لانڈرنگ اور بینک فراڈ کے الزامات، فرانس میں 11 پاکستانی گرفتار

جنوری 24, 2022 < 1 min

منی لانڈرنگ اور بینک فراڈ کے الزامات، فرانس میں 11 پاکستانی گرفتار

Reading Time: < 1 minute

فرانسیسی پولیس نے جعلی دستاویزات بنانے اور ان کے استعمال سے جعلی کمپنیاں قائم کرنے کے علاوہ تارکین وطن کو غیر قانونی طریقے سے ملازمت دینے، منی لانڈرنگ اور بینک فراڈ جیسے الزامات کے تحت 11 پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق فرانسیسی پولیس کی جانب سے پیرس کے مضافاتی علاقے میں گرفتار کیے گئے گیارہ افراد کا تعلق پاکستان سے بتایا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتاری کے وقت ان افراد سے 134,000 یورو نقد برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ تمام پاکستانیوں نے جعلی دستاویزات کے ذریعے 180 بینک اکاؤنٹس کھولے۔ ان میں سے زیادہ تر بینک اکاؤنٹس جعلی کمپنیوں کے نام پر بنائے گئے تھے۔

اس نیٹ ورک نے 2019 سے 2021 تک غیر قانونی طور پر 41 ملین یورو کی لانڈرنگ بھی کی ہے۔ پولیس نے ملزمان سے 287 جعلی دستاویزات بھی برآمد کی ہیں۔ ان دستاویزات کو جعلی بینک اکاونٹس کھولنے کے لئے استعمال کیاگیا۔

پولیس نے بتایا کہ ان افراد کے خلاف تفتیش سنہ 2020 میں اس وقت شروع کی گئی جب ایک مشتبہ شخص کے بارے میں پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک پاکستانی شخص جعلی دستاویزات کے ساتھ پاکستان سے ترکی اور یونان کے راستے سے فرانس پہنچا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے