متحدہ عرب امارات پر میزائل حملے، یمن کے حوثی ‘ذمہ دار’ قرار
Reading Time: < 1 minuteمتحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ پیر کی صبح ابوظبی پر داغے گئے دو میزائلوں کو تباہ کر دیا گیا ہے.
امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی وام کے مطابق حملے میںکوئی زخمی نہیںہوا.
ریاست کی وزارت دفاع نے بیان میںکہا کہ میزائل یمن کے حوثیوں نے داغے تھے اور یہ کہ اپنے دفاع اور ایسے حملوں کے سدباب کے اقدامات کے لیے تیار ہیں.
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ابوظبی پر ڈرون حملےمیں تین افراد ہلاک ہو گئے تھے.
ان حملوں کا الزام ایران کے حمایت یافتہ یمن کی عسکریت پسند تنظیم حوثی ملیشیا پر لگایا گیا تھا.
Array