اہم خبریں عالمی خبریں

امریکی جیٹ فائٹر ساتویں بحری بیڑے پر اترتے ہوئے تباہ، سمندر میں غرق

جنوری 25, 2022 < 1 min

امریکی جیٹ فائٹر ساتویں بحری بیڑے پر اترتے ہوئے تباہ، سمندر میں غرق

Reading Time: < 1 minute

امریکی جنگی جہاز سمندر میں کھڑےساتویں بحری بیڑے پر اترنے کی کوشش میں حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا ہے.

جیٹ فائٹر جنوبی چین کے سمندر میں اس وقت گر کر تباہ ہو گیا جب وہ جنگی مشقوں کے دوران لینڈنگ کر رہا تھا۔ حادثے میں سات اہلکار زخمی ہو ئے۔

امریکی خبر ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق امریکی فوج نے بتایا کہ نیوی کا ایف 35 سی فائٹر جیٹ بحری بیڑے یو ایس ایس کارل ونسن کے عرشے پر اترتے ہوئے ٹکرایا اور سمندر میں‌گر کر تباہ ہو گیا.

ساتویں بیڑے کے ترجمان لیفٹیننٹ مارک لانگفورد نے بتایا کہ جہاز سمندر میں گر گیا تاہم پائلٹ نے پہلے چھلانگ لگادی تھی جس کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے بچا لیا گیا۔

امریکہ بحریہ نے بتایا کہ پائلٹ سمیت سات اہلکار اس حادثے میں زخمی ہوئے جن میں سے چار کو بحری جہاز پر ہی طبی امداد دی گئی جبکہ تین کو فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اب ان کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔

مارک لانگفورڈ نے بتایا کہ اس حادثے کی تفصیلات کی ابھی تصدیق کی جا رہی ہے جس میں کروڑوں ڈالر مالیت کا جنگی جہاز تباہ ہو گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘سمندر میں گرنے والے جہاز کو نکالنے کے لیے ابھی کام جاری ہے اور معاملے کی انکوائری ہو رہی ہے۔’

چین کی جانب سے تائیوان کے قریب سمندر میں اپنی حدود کے دعوے کے بعد امریکی بحریہ کے دو طیارہ بردار جہاز جنگی مشقیں کر رہے ہیں جن میں 1400 اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے