اہم خبریں متفرق خبریں

ٹرمپ کے خلاف پورن سٹار کا مقدمہ لڑنے والا وکیل فراڈیا نکلا

فروری 5, 2022 2 min

ٹرمپ کے خلاف پورن سٹار کا مقدمہ لڑنے والا وکیل فراڈیا نکلا

Reading Time: 2 minutes

شہرت کی بلندیوں سے بدنامی کا سفر طے کرنے والے امریکی وکیل مائیکل ایوینٹی کو فحش فلموں کی اداکارہ سٹورمی ڈینیئلز سے تین لاکھ ڈالر ہتھیانے کا مجرم قرار دیا گیا۔

پورن سٹار سٹورمی ڈینیئلز سابق وکیل کو ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اپنے مبینہ تعلقات کے بارے میں ایک کتاب لکھنے کے لیے یہ بھاری رقم ادا کرنے والی تھیں۔

فروری 2018 سے مارچ 2019 تک سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مقدمے میں سٹورمی ڈینیئلز کی نمائندگی کرنے والے وکیل کو نیویارک کی مین ہٹن فیڈرل کورٹ نے دھوکہ دہی اور شناخت کی چوری کا مجرم قرار ہے۔

یہ کیلیفورنیا کے 50 سالہ سابق اٹارنی کے لیے تازہ ترین مجرمانہ سزا تھی جو فروری 2020 میں کھیلوں کے ملبوسات کی بڑی کمپنی نائکی سے لاکھوں ڈالر خرد برد کرنے کی کوشش میں قصوروار پائے گئے تھے۔

وکیل مائیکل ایوینٹی فروری 2018 سے مارچ 2019 کے دوران شہرت کی بلندیوں پر تھے جب وہ ڈینیئلز کے وکیل کے طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مقدمہ لڑ رہے تھے اور امریکہ ہر گھر میں ان کا نام گونجتا تھا۔

پورن سٹار سٹورمی ڈٰینیئلر کا اصل نام سٹیفنی کلفورڈ جنہوں نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے جنسی تعلقات کا انکشاف کیا تھا۔

ڈینیئلز نے دعویٰ کیا تھا کہ سنہ 2008 میں جب ٹرمپ رئیل اسٹیٹ ڈویلپر تھے، نے تعلقات کے لیے ان کو رقم دی تھی جو ظاہر نہیں کی گئی۔

نیو یارک میں جیوری کے 12 ارکان پراسیکیوٹر کے ان دلائل سے متفق ہوئے کہ جس وقت وکیل مائیکل مقدمے کی پیروی کر رہے تھے وہ سٹورمی ڈینیئلز سے فراڈ بھی کر رہے تھے۔

وکیل نے اپنی کلائنٹ کو بتائے بغیر ان کے نام سے کتاب چھپوانے کے لیے پبلشرز کے ایجنٹس سے رقم لے کر اکاؤنٹس میں بھیجی۔

اس رقم سے بعد ازاں وکیل نے اپنے ایئر ٹکٹس، کھانے اور فیراری گاڑی کی لیز کی قسط ادا کی۔

مائیکل ایوینٹی نے اس رقم میں سے ڈیڑھ لاکھ ڈالرز واپس کیے۔

مقدمے میں اپنا دفاع کرتے ہوئے ایوینٹی نے بتایا کہ یہ رقم اس کا حق تھا۔

اس جرم کی سزا 22 برس قید ہو سکتی ہے تاہم قانونی ماہرین کا خیال ہے کہ مائیکل ایوینٹی کو بہت کم قید ہوگی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے