پاکستان

شمالی وزیرستان میں گھر پر بم گرنے سے تین بچوں کی موت، اہل علاقہ کا احتجاج

مئی 19, 2025

شمالی وزیرستان میں گھر پر بم گرنے سے تین بچوں کی موت، اہل علاقہ کا احتجاج

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کی جھڑپ کے دوران مقامی شہری کے گھر پر گولہ گرنے سے تین بچے مارے گئے ہیں۔

مقامی شہریوں اور سکیورٹی ذرائع کے مطابق گاؤں ہُمراز میں صبح ساڑھے چھ بجے دھماکہ ہوا۔

ایک ہی گھر کے تین معصوم بچوں کی موت پر اہل علاقہ نے لاشیں رکھ کر دھرنا دیا ہے۔

سابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ بچوں کی موت ڈرون سے گرائے جانے والے بم کے پھٹنے سے ہوئی ہے۔
شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں بم گرنے کے اس واقعے میں خاتون سمیت تین افراد زخمی بھی ہوئے۔ مارے گئے بچوں کی عمریں 8 سال سے لے کر 2 ماہ تک ہیں۔

زخمیوں کو میرعلی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

واقعے کے خلاف میرعلی چوک میں دھرنا جاری ہے، دھرنے میں بڑی تعداد میں لوگ شامل ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے