بیوی اور بیٹی پر تشدد، وزیراعظم تین دن بعد برطرف
Reading Time: < 1 minuteبراعظم جنوبی امریکہ کے ملک پیرو میںصدر نے تین دن قبل لگائے گئے وزیراعظم کو اُن کے عہدے سے اس وقت برطرف کر دیا جب یہ معلوم ہوا کہ وہ پانچ برس قبل بیوی اور بیٹی پر تشدد میںملوث تھے.
سنیچر کو پیرو کے صدر پیڈو کاسٹلو نے اعلان کیا کہ وہ ملک کی کابینہ کو ازسرِنو تشکیل دیںگے.جس سے یہ فیصلہ ہو گیا کہ وزیراعظم ہیکٹر ویلر پنٹو اب عہدے پر نہیںرہیںگے.
صدر نے صرف تین دن قبل وزیراعظم ہیکٹر کو عہدے پر لگایا تھا.
بائیںبازو سے تعلق رکھنے والے صدر نے ٹیلی ویژن پر قوم سے مختصر خطاب میںکابینہ کی تشکیل نو کا اعلان کیا تاہم انہوں نے وزیراعظم کانام نہیںلیا.
وزیراعظم پنٹو کے خلاف اپوزیشن کے ساتھ ان کی اپنی کابینہ کے ارکان بھی صف آرا ہو گئے تھے. سپیکر کی جانب سے بھی ان پر دباؤ ڈالا گیا تھا کہ عہدے سے مستعفی ہو جائیں.
ہیکٹر پنٹو کے بارے میںوزیراعظم نامزد ہونے کے بعد خبریں سامنے آئی تھیںکہ ان پر بیوی اور بیٹی نے سنہ 2016 میںگھریلو تشدد میںملوث ہونے کا الزام لگایا تھا.
دلچسپ امر یہ ہے کہ چھ ماہ قبل اقتدار میں آنے والے صدر اب نئی کابینہ تشکیل دیںگے جو مختصر عرصے میںان کی چوتھی کابینہ ہوگی.