اہم خبریں عالمی خبریں

سروں کی ملکہ لتا منگیشکر چل بسیں، انڈیا میں سوگ کا اعلان

فروری 6, 2022 < 1 min

سروں کی ملکہ لتا منگیشکر چل بسیں، انڈیا میں سوگ کا اعلان

Reading Time: < 1 minute

انڈیا کی مشہور گلوکارہ لتا منگیشکر 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

گلوکارہ گزشتہ کچھ عرصہ سے علیل اور ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔

اتوار کو ممبئی کےبریچ کینڈی ہسپتال کے چیف ایگزیکٹیو آفسیر این سینتھانم نے لتا منگیشکر کے انتقال کی تصدیق کی۔

لتا منگیشکر کے انتقال پر انڈین حکومت کی جانب سے دو روز قومی سوگ منانے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ جھنڈا بھی سرنگوں رہے گا۔

11 جنوری کو لتا منگیشکر کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی اطلاع سامنے آئی تھی، جس کے بعد ان کو بریچ کینڈی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

گلوکارہ کی بھتیجی رچنا نے لتا منگیشکر کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اگرچہ ان میں علامات بہت کم ظاہر ہوئیں لیکن عمر کے پیش نظر احتیاطاً ان کو آئی سی یو میں رکھا گیا۔

انڈین وزیر اعظم نریندر مودی نے لتا منگیشکر کے ساتھ تصویریں شیئر کرتے ہوئے کئی ٹویٹس کیں۔

انہوں نے لکھا ’یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے لتا دیدی کی جانب سے خاص پیار ملا۔ ان کے ساتھ ملاقاتیں اور بات چیت ناقابل فراموش ہے۔ میں لتا دیدی کے انتقال پر اپنے ہموطنوں کی طرح غمزدہ ہوں، ان کے اہل خانہ سے بات ہوئی ہے اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔‘

ایک اور ٹویٹ میں انڈین وزیر اعظم نے لکھا ’لتا دیدی کے گانوں سے نئے جذبات ابھرے، وہ دہائیوں تک انڈین فلم انڈسٹری میں ہونے والی تبدیلیوں کی شاہد رہیں، فلموں سے ہٹ کر بھی وہ انڈٰیا کی ترقی کے حوالے سے پرجوش تھیں، وہ ہمیشہ ایک مضبوط اور ترقی یافتہ انڈیا دیکھنا چاہتی تھیں۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے