احمد آباد بم دھماکوں کے 38 ملزمان کو انڈین عدالت نے سزائے موت سنا دی
Reading Time: < 1 minuteانڈیا کی ایک عدالت نے سنہ 2008 میں احمد آباد بم دھماکوں میں ملوث 38 ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی ہے۔
جمعے کو ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کی خصوصی عدالت کے جج اے آر پٹیل نے 13 برس قبل کیے گئے دھماکوں میں ہلاک ہونے والے 56 افراد کے مقدمے کا فیصلہ سنایا۔
پراسیکیوٹر امیت پٹیل نے میڈیا کو بتایا کہ کُل 49 ملزمان پر جرم ثابت ہوا جن میں سے گیارہ کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
ان دھماکوں کی ذمہ داری انڈین مجاہدین نامی تنظیم نے قبول کی تھی اور بتایا تھا کہ بم دھماکے سنہ 2002 میں مسلمانوں کے خلاف اس تشدد کا بدلہ لینے کے لیے کیے جس میں ایک ہزار افراد مارے گئے تھے۔
Array