اہم خبریں سائنس اور ٹیکنالوجی

ٹوئٹر اور فیس بک کے مقابلے میں ٹرمپ کی’ٹروتھ سوشل‘ ایپ لانچ

فروری 21, 2022 < 1 min

ٹوئٹر اور فیس بک کے مقابلے میں ٹرمپ کی’ٹروتھ سوشل‘ ایپ لانچ

Reading Time: < 1 minute

امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’ٹروتھ سوشل‘ کے نام سے ایک اپنی نئی سوشل میڈیا ایپ متعارف کروائی ہے جو مارچ کے آخر تک مکمل طور آپریشنل ہوگی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ’ٹروتھ سوشل‘ یعنی سچائی نامی اپنی ایپ کو فیس بک، ٹوئٹر اور یو ٹیوب کا متبادل قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ 6 جنوری 2021 کو ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے کانگریس کی عمارت کیپیٹل ہل پر حملے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹس نے سابق صدر کا اکاؤنٹ معطل کر دیے تھے۔

سوشل ایپس نے ٹرمپ پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا استعمال کرتے ہوئے اپنے حامیوں کو تشدد پر اکسایا تھا۔

ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ کے سربراہ ڈیون نیونیس نے کہا ہے کہ رواں ہفتے کے دوران ایپل کے ایپ سٹور پر یہ ٹروتھ مہیا ہوگی اور مارچ کے آخر تک کم از کم امریکہ میں مکمل طور پر آپریشنل ہوگی۔

ایپل نے اپنے ایپ سٹور پر اتوار کو ہی ٹروتھ سوشل ایپ متعارف کروا دی تھی جہاں سے صارفین آرڈر کر سکتے ہیں۔
ڈیون نیونیس نے کہا کہ جن افراد کی آواز دبائی گئی انہیں اس پلیٹ فارم پر دیکھنا ایک جذباتی لمحہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ صارفین انہیں اپنی خواہش کے بارے میں آگاہ کریں جو وہ اس سوشل میڈیا ایپ پر دیکھنا چاہتے ہیں۔

ریپبلیکن پارٹی سے تعلق رکھنے والی رکن کانگریس ایلیس سٹیفانک نے ٹویٹ کیا کہ ’ٹروتھ آ رہی ہے۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے