سعودی عرب میں 81 افراد کے سر قلم، سوشل میڈیا پر احتجاج
Reading Time: < 1 minuteسعودی عرب میں ایک دن میں 81 افراد کے سر قلم کر دیے گئے ہیں جس پر سوشل میڈیا پر احتجاج کیا جا رہا ہے.
الجزیرہ ٹی وی کے مطابق سزا یافتہ افراد مختلف جرائم کے الزامات میًں گزشتہ چند برس سے قید تھے.
ایران اور پاکستان میں سوشل میڈیا پر سعودی عرب میں سر قلم کیے جانے کے حوالے سے ٹرینڈ جاری ہے اور دونوں ملکوں میں بسنے والے شیعہ مسلمانوں کے ٹوئٹر ہینڈلز کے ذریعے بتایا جا رہا ہے کہ 81 میں سے 41 افراد شیعہ تھے جن کو سزا دی گئی.
ایرانی صارفین کے بعض ہینڈلز سے کہا گیا ہے کہ مغربی دنیا صرف ایران میں مجرموں کی سرعام پھانسی پر جاگتی ہے جبکہ سعودی عرب میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کسی کو نظر نہیں آتی.
پاکستان میں بھی ٹوئٹر پر اس وقت سعودی عرب ٹرینڈ کر رہا ہے جس کی وجہ ایک دن میں 81 افراد کے سرقلم کیا جانا ہے.
Array