عالمی خبریں

افغانستان میں لڑکیوں کے سکول کھولنے کے چند گھنٹے بعد بند

مارچ 23, 2022 < 1 min

افغانستان میں لڑکیوں کے سکول کھولنے کے چند گھنٹے بعد بند

Reading Time: < 1 minute

افغانستان کا کنٹرول رکھنے والے طالبان نے ملک میں لڑکیوں کے سیکنڈری سکول کھولے جانے کا حکم چند گھنٹے بعد واپس لے لیا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق لڑکیوں کے سیکنڈری سکول کھولے جانے کے چند گھنٹے بعد پھر سے بند کرنے اور طالبات کو گھر لوٹ جانے کا حکم دیا ہے، جس پر طالبات میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

طالبان کے ترجمان انعام اللہ ثمنگنی نے اقدام کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہاں یہ درست ہے۔‘

ترجمان نے اچانک سکولوں کو بند کرنے کے اقدام کی وجہ نہیں بتائی جبکہ دوسری جانب وزارت تعلیم کے ترجمان عزیز احمد کہنا ہے کہ انہیں اس معاملے پر بات کرنے سے منع کیا گیا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے