پاکستان

سوشل میڈیا بکواس، پاکستان کا مسئلہ میڈیا ہے: جنرل باجوہ

مارچ 23, 2022

سوشل میڈیا بکواس، پاکستان کا مسئلہ میڈیا ہے: جنرل باجوہ

پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے سوشل میڈیا بکواس ہے اور میڈیا والے بھی انسان بن جائیں۔

بدھ کو یومِ پاکستان کی پریڈ کے بعد غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کی فوج کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان کا مسئلہ فوج ہے تو میڈیا بھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بار بار ایک ہی طرح کے لوگوں کو ووٹ دیں گے تو مسائل کس طرح حل ہوں گے، اگلا آرمی چیف فاٹا اور بلوچستان سے بھی ہو سکتا ہے، فوج مداخلت کرے تو بھی نہ کرے تو بھی گالیاں پڑتی ہیں، سیاستدانوں کو آپس میں طے کرنے دیں، فوج مداخلت نہیں کرے گی.

ڈان نیوز کے مطابق جنرل باجوہ نے کہا کہ فوج سیاسی معاملات میں مداخلت کرے تب بھی گالیاں، نہ کرے تب بھی گالیاں پڑتی ہیں.

آرمی چیف نے کہا کہ سیاستدان صبح لڑتے ہیں شام میں اکٹھے بیٹھ کر چائے پیتے ہیں۔ عوام صحیح لوگوں کو ووٹ دیں گے تو پاکستان بدلے گا۔ بلوچستان کے لوگ باہر بیٹھے لوگوں کے بہکاوے میں نہ آئیں.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے