پشاور، شیر خوار بھتیجے کو فائرنگ سے قتل کرنے والا ملزم گرفتار
پشاور میں آغا میر جانی شاہ پولیس نے شیر خوار بچے کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
ملزم نے گزشتہ روز فائرنگ کر کے کم سن بھتیجے کو قتل جبکہ بھابھی کو زخمی کیا تھا۔
پشاور پولیس کے مطابق ملزم محسن کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے شیر خوار بچے مدثر کی عمر ڈیڑھ سال تھی۔ ملزم کی عمر 26 سال ہے۔
پشاور کے ایس پی عتیق شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم وارادت کے بعد فرار ہوا تھا، ملزم کو ہیومن انٹیلیجنس انفارمیشن پر گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے آلہ قتل برآمد کر لی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم نے سات فائر کیے تھے۔
ملزم نے مرغی کے چوزوں کو تنگ کرنے پر بچے پر فائرنگ کی تھی۔

