اہم خبریں

عدم اعتماد کی تحریک پر قومی اسمبلی کا اجلاس آج، اپوزیشن کے کتنے ووٹ؟

مارچ 28, 2022

عدم اعتماد کی تحریک پر قومی اسمبلی کا اجلاس آج، اپوزیشن کے کتنے ووٹ؟

وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک قومی اسمبلی کے آج کے اجلاس میں ایوان میں پیش کیے جانے کی توقع کی جا رہی ہے جبکہ حکومت کی اتحادی جماعتوں نے تاحال اپنا واضح لائحہ عمل جاری نہیں کیا۔

پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس سہ پہر چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد می ہوگا۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن سے تعلق رکھنے والی جماعتوں کے پاس اپنے 162 ارکان ہیں جن میں سے تین کی ایوان میں حاضری یا عدم اعتماد میں شرکت بظاہر ممکن نظر نہیں آتی۔

اگر اتحادی جماعتوں ایم کیو ایم اور ق لیگ نے واضح اعلان نہ کیا تو اپوزیشن کی عدم اعتماد کی کامیابی کی تحریک کا تمام تر دار ومدار تحریک انصاف کے منحرف ارکان پر ہوگا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے