پاکستان

چھریوں سے وار، مدرسے کی طالبات نے اپنی معلمہ کو ذبح کر دیا

مارچ 29, 2022

چھریوں سے وار، مدرسے کی طالبات نے اپنی معلمہ کو ذبح کر دیا

ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ کینٹ کی حدود میں ایک مدرسے کی طالبات نے اپنی معلمہ کو تیز دھار آلے سے ذبح کر دیا ہے۔

منگل کو مقامی پولیس نے بتایا کہ معلمہ کو شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان پہنچایا گیا تاہم ان کی موت واقع ہو گئی تھی.

معلمہ سیفورہ بی بی کی عمر 19 برس تھی اور اپنے چچا کے گھر رہتی تھی.

پولیس نے معلمہ کے چچا کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تینوں حملہ آور طالبات کو گرفتار کر لیا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کے مطابق طالبات اور معلمہ کا تعلق جنوبی وزیرستان کے علاقے سے ہے تاہم وجہ تنازع معلوم نہیں ہو سکی جبکہ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مدرسے میں چند دن قبل جھگڑا ہوا تھا.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے