دھمکی آمیز خط اصلی، چیف جسٹس کو دکھا سکتے ہیں: حکومت
پاکستان کے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ ’وزیراعظم نے جلسے میں جس خط کا ذکر کیا اس میں دو ٹوک الفاظ میں لکھا ہے کہ اگر عمران خان وزیراعظم رہے تو خوفناک نتائج آ سکتے ہیں۔‘
منگل کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ یہ مراسلہ تحریک عدم اعتماد پیش ہونے سے پہلے بھیجا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ خط اہم اس لیے ہے کہ اس میں براہ راست عدم اعتماد کی تحریک کا ذکر ہے، ابھی عدم اعتماد کی تحریک پیش نہیں ہوئی تھی جب یہ مراسلہ بھیجا گیا۔

